قومی اسمبلی میں 27 اکتوبر یوم سیاہ کی یاد میں قرارداد ایوان متفقہ طور پر منظور

اسلام آباد(آن لائن )قومی اسمبلی میں 27 اکتوبر یوم سیاہ کی یاد میں قرارداد ایوان متفقہ طور پر منظور کر لی گئی قرارداد وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے پیش کی اور کہا کہ 27 اکتوبر کو 1948ء کو مقبوضہ کشمیر پر قابض بھارتی افواج نے قبضہ کیا اسی قبضے کے خلاف 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر منایا جاتا ہیبھارتی افواج کے تسلط 77 برس مکمل ہونے پر یہ ایوان آج بھی مظلوم کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کرتا ہے پاکستان کشمیر کی سیاسی، جمہوری، اور سفارتی حمایت جاری رکھنے کی حمایت کا اعادہ کرتا ہے ہزاروں کارکنوں کی پابندی سلاسل اور مرکزی لیڈرز کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتا ہے بہادر کشمیری عوام کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتا ہے جنہوں نے حق خود ارادیت کیلئے عظیم قربانیاں دیں یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے

Comments are closed.