ڈینگی کے وار جاری،مزید128 کیسز رپورٹ ،رواں سال تعداد4785 تک پہنچ گئی: محکمہ صحت

لاہور (آن لائن) گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں صوبہ میں ڈینگی کے مزید128 کیسز رپورٹ ہوئے۔ترجمان محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی سے 112 ، اٹک اور پاکپتن سے 3،3،لاہور اور شیخوپورہ سے 2،2جبکہ گوجرانوالہ، چکوال، میانوالی، چنیوٹ، حافظ آباد اور لیہ سے ایک ،ایک کیس رپورٹ ہوئے۔ ترجمان محکمہ صحت ایک ہفتہ میں 794 جبکہ رواں سال اب تک 4785 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

Comments are closed.