مزید8 آئی پی کے ساتھ معاہدوں پر نظر ثانی کا فیصلہ

اسلا م آبا د(آن لائن)وفاقی حکومت نے 8 مزید آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں پر نظر ثانی کا فیصلہ کیا ہے ،ذرائع کے مطابق فیصلہ معاون خصوصی محمد علی کی سربراہی میں خصوصی ٹاسک فورس کی سفارشات پرکیا گیا،وفاقی حکومت کے ذرائع کے مطابق 8 مزید آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں پر نظر ثانی کی جائے گی، 8 آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں کی نظر ثانی سے قومی خزانے کو اربوں روپے کی بچت ہو گی، 8 آئی پی پیز کو کیپسیٹی پیمنٹس کی مد میں کی جانے والی ادائیگیاں ختم کی جائیں گی، وفاقی کابینہ نے حال ہی میں 5 آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے منسوخ کئے تھے ۔

Comments are closed.