فرنٹیئر کانسٹیبلری کے 10 جوان وطن پر قربان ہوگئے

راولپنڈی (آن لائن)فرنٹیئر کانسٹیبلری کے 10 جوان وطن پر قربان ہوگئے، فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کا ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درازندہ میں زام ایف سی چیک پوسٹ پر رات کی تاریکی میں بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا ،ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق خوارجی دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے ایف سی کے 10 جوان شہید اور تین زخمی ہوگئے ،شہید جوانوں نے جانیں نچھاور کرکے خوارجی دہشتگردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ ناکام بنایا۔شہید ہونے والے ایف سی کے 6 جوانوں کا تعلق جنوبی وزیرستان جبکہ 4 جوانوں کا تعلق ضلع کرک سے تھا۔

شہداء میں نائب صوبیدار محمد جان۔ نائیک عارف۔ لانس نائیک سعید الرحمان۔سپاہی اخونزادہ۔سپاہی حضرت اللہ شامل تھے،سپاہی مشتاق۔ سپاہی عبدالصمد۔ سپاہی عمران۔ سپاہی بصیر اور سپاہی مہتاب نے جام شہادت نوش کیا،زخمی ایف سی اہلکارنائیک حمزہ۔ سپاہی حسن اور سپاہی صابر ایوب علاج کے لیے سی ایم ایچ ہسپتال ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کیا،ترجمان کے مطابق ایف سی کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،ایف سی دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے اور قیام امن کیلئے پر عزم ہے ،شہداء کی عظیم قربانیاں ہمارے غیر متزلزل عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Comments are closed.