لاہور (آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ یقین ہے کہ بابر اعظم جلد فارم میں واپس آ کر میچز جتوائیں گے۔غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا کہ پاکستان کی کوچنگ کرنا ماضی کے تجربات سے مختلف ہے،
معلوم تھا کہ پاکستان کی کوچنگ کرنا چیلنجنگ ہوگا،پاکستان کرکٹ کے ماحول کو سمجھنے کی کوشش کر رہا ہوں، پاکستان کرکٹ میں ایڈجسٹ ہونے سے متعلق روز سیکھتا ہوں۔انہوں نے بتایا کہ جب کوچنگ آفر ہوئی تو بتایا گیا پاکستان کیلئے طویل پلان ہیں۔انہوں نے کہا کہ جس دن پاکستانی ٹیم اچھا پرفارم نہ کرے تو سابق کھلاڑی اور میڈیا تنقید کرتے ہیں جبکہ سابق کھلاڑیوں سے اچھے الفاظ سننے کو ملیں تو کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بابراعظم بہترین کھلاڑی ہیں، بڑے بڑے کھلاڑیوں پر بھی خراب وقت آتا ہے، یقین ہے کہ وہ جلد فارم میں واپس آ کر میچز جتوائیں گے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ شان مسعود کو آسٹریلیا میں کپتانی دی گئی جو مشکل دورہ تھا، وہ کھلاڑیوں کے ساتھ اچھے انداز میں رہتے ہیں۔
Comments are closed.