احتجاج ہر کسی کا حق ہے لیکن صوبوں کی وفاق پر چڑھائی مناسب نہیں، مولانا فضل الرحمان

چنیوٹ ( آن لائن) ضلع چنیوٹ کے علاقہ مسلم کالونی چناب نگر ختم نبوت کانفرنس کے موقع پر قائد مولانا فضل الرحمٰن نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ ہم اپوزیشن میں ہیں حکومت میں آنے کا کوئی ارداہ نہیں۔پکڑ دھکڑ۔ اور بے بنیاد مقدمات کی سیاست کا قائل نہیں ہوں۔

احتجاج ہر کسی کا حق ہے لیکن صوبوں کی وفاق پر چڑھائی مناسب نہیں۔26 ویں آئینی ترمیم کی متنازعہ شقیں میں نے ختم کروا دیں تھیں ۔27 ویں ائینی ترمیم لانا کوئی آسان کام نہیں ہے ۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے غیر متنازعہ اور اچھا وقت گزارا۔نئے چیف جسٹس کو خوش آمدید کہتے ہیں۔شیخ رشید کے گیٹ نمبر چار کھلنے کی بات پر تبصرہ نہیں کرونگا۔بشری بی بی سمیت تمام خواتین کو عدالتی ریلیف ملا ہے۔اعلی عدلیہ نے سود کے خاتمے کے لیے اکتیس دسمبر 2027 تک مہلت دی ہے۔

Comments are closed.