ایران کیخلاف اسرائیلی جارحیت پر شدید تشویش ‘ اسرائیلی کارروائی خود مختاری اور بین الاقوامی قانون کے اصولوں کی خلاف ورزی ہے‘وزیراعظم

اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے حالیہ اقدام پر شدید تشویش ہے ‘اسرائیل کے اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں ‘ اسرائیلی کارروائی خود مختاری اور بین الاقوامی قانون کے اصولوں کی بھی خلاف ورزی ہے اور تمام فریقوں سے تحمل سے کام لینے کی اپیل کی ہے ۔

ایک ٹویٹ میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے حالیہ اقدام پر شدید تشویش ہے‘اسرائیل کے اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔وزیراعظم نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے نہ صرف علاقائی امن و استحکام کو خطرہ ہے بلکہ یہ کاروائی خود مختاری اور بین الاقوامی قانون کے اصولوں کی بھی خلاف ورزی ہے ‘پاکستان امن کے حصول کے لیے ایران اور دیگر ہمسایہ ممالک کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا ۔شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان تمام فریقین پر زور دیتا ہے کہ وہ مزید کشیدگی سے بچنے کے لیے تحمل سے کام لیں ۔

Comments are closed.