میرعلی( آن لائن) شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں پولیس چیک پر خودکش حملے میں 4 سکیورٹی اہلکار وں سمیت 8 افراد شہید ،خود کش حملے میں 4 سکیورٹی اہلکار اور 4 شہری شہید ہوئے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسزکی بھاری نفری اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے ،زخمیوں و لاشوں کو فوری طور پرقریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔پولیس کے مطابق دھماکہ خود کش تھا جس کی زد میں شہری بھی آگئے سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز خیبر پختونخوا ہ کے ضلع لکی مروت میں نماز کی ادائیگی کے دوران مسجد پر خارجی دہشت گردوں کے حملے میں پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں زیر تربیت کیڈٹ عارف اللہ شہید ہوگیاتھا۔خارجی دہشت گردوں نے نماز مغرب کی ادائیگی کے دوران لکی مروت کی ایک مسجد پر حملہ کیاتھا اس دوران ملٹری اکیڈمی کاکول کے زیر تربیت کیڈٹ عارف اللہ نے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا تھا
دہشت گردوں سے مقابلے کے دوران بہادری سے لڑتے ہوئے 19 سالہ عارف اللہ نے جام شہادت نوش لیکن کئی نمازیوں کی جانیں بچائیں تھیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کا کہنا تھا کہ مسجد میں نماز کی حالت میں نمازیوں پر حملہ کرنے کا ایسا گھناونا اور بزدلانہ فعل ان خوارج دہشت گردوں کے حقیقی نظرئیے کی عکاسی کرتا ہے۔آئی ایس پی آر نے مزید بتایا تھا کہ عارف اللہ شہید کا تعلق لکی مروت تھا، شہید پاکستان ملٹری اکیڈمی میں زیر تربیت تھے، شہادت کے وقت جی سی عارف اللہ چھٹیاں گزارنے کیلئے اپنے گھر آئے ہوئے تھے۔سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کے جذبہ قربانی اور لگن کا منہ بولتا ثبوت ہے اور یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔بعدازاں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے لکی مروت میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی جانب سے مسجد میں فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کی تھی اور شہید ہونے والے کیڈٹ عارف اللہ کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیاتھا۔محسن نقوی نے شہید کیڈٹ عارف اللہ کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور کہا تھاکہ مسجد پر حملے کے واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، شہید کیڈٹ نے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا اور نمازیوں کی جانیں بچائیں تھیں۔
قبل ازیں گزشتہ روزڈیرہ اسماعیل خان میں زام ایف سی چیک پوسٹ پر فتنہ خوارج کے دہشتگردوں کے حملے میں 10 جوان شہید اور 3 زخمی ہوگئے تھے۔ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درازندہ میں ایف سی چیک پوسٹ پر رات کی تاریکی میں بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا تھا۔ خوارجی دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے ایف سی کے 10 جوان شہید جبکہ 3 زخمی ہو گئے تھے۔شہید جوانوں نے جانیں نچھاور کرکے خوارجی دہشتگردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ ناکام بنایا، شہید ہونے والے ایف سی کے 6 جوانوں کا تعلق جنوبی وزیرستان جبکہ 4 جوانوں کا تعلق ضلع کرک سے تھا۔
Comments are closed.