اسلام آباد(آن لائن)سپیشپل جج سنٹرل عدالت اسلام آبادمیں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں فردجرم کاروائی ایک بار پھر موخرکر دی گئی ۔سپیشل جج سنٹرل شاہ رخ ارجمند کی رخصت کے باعث کوئی کاروائی نہ ہوسکی،فاضل جج کے رخصت پر ہونے کی وجہ سے عدالتی عملہ نے آئندہ سماعت29 اکتوبرتک ملتوی کردی،عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی پر فردجرم عائد کرنا تھی،گذشتہ سماعتوں پر بھی سیکیورٹی خدشات کے باعث اڈیالہ جیل سماعت نہ ہوسکی تھی۔
Comments are closed.