چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی حلف کے بعد صدر ملاقات ‘اہم امور پر گفتگو

اسلام آباد(آن لائن)چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی تقریب حلف برداری کے بعد صدر آصف زرداری سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور عدلیہ حکومت تعلقات اور آئندہ ہونے والی مجوزہ قانون سازی سمیت اہم امور پر بات چیت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق حلف برداری کے بعد صدر نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی خاطر تواضع بھی کی، وزیر اعظم شہباز شریف، اسپیکر ایاز صادق، چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی بھی اس۔موقع پر موجود تھے۔

Comments are closed.