پی ٹی آئی کا جے یو آئی کی قیادت سے رابطہ‘مولانا فضل الرحمان کے اپوزیشن میں رہنے کے اعلان کا خیرمقدم

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے جمعیت علماء اسلام ( جے یو آئی) کی قیادت سے رابطہ کرکے مولانا فضل الرحمان کے اپوزیشن میں رہنے کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے اور پی ٹی آئی کا مستقبل میں بھی ساتھ چلنے اورمشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنیکی خواہش کا اظہارکیا ہے جس پر جے یو آئی نے پی ٹی آئی سے کئی سوالات کے جواب مانگ لئے ہیں اور پی ٹی آئی قیادت کے اختیارات اور قوت فیصلہ پر بھی شکایت کرتے ہوئے وضاحت طلب کی لے۔ ذرائع کے مطابق جے یو آئی اور پی ٹی آئی کا سیاسی روابط برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ میں سیاسی اشتراک کیلئے دونوں جماعتوں کے قائدین کی ملاقات بھی جلد متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق تاہم جے یو آئی نے ساتھ چلنے کے لیے پی ٹی آئی سے کئی سوالات کے جواب مانگ لیے

، جے یو آئی نے پی ٹی آئی قیادت سے بے اختیار اور قوت فیصلہ نہ ہونے کی شکایت کی ہے۔جے یو آئی نے ذرائع کے مطابق سوال اٹھایا ہے کہ طویل کوششوں سے آئینی ترمیم کے مسودہ سے متنازعہ ترامیم نکل جانے کے بعد پی ٹی آئی نے الگ راستہ کیوں چنا؟اسی طرح یہ بھی سوال اٹھایا گیا ہے کہ بتایا جائے کہ بانی پی ٹی آئی کے بعد فیصلے کا اختیار کس کے پاس ہے تاکہ آئندہ اس سے بات کی جائے۔یہ بھی سوال اٹھایا گیا ہے کہ چیف جسٹس کی تقرری کے معاملہ پر جے یو آئی کا ساتھ دینے کے بجائے سولو فلائٹ کیوں لی گئی؟جے یو آئی نے شکوہ کیا ہے کہ پی ٹی آئی نے پارلیمانی کمیٹی کا حصہ بننے کے باوجود جسٹس منصورکوووٹ نہ دیکربالواسطہ طورپرحکومت کا ساتھ دیا،اسی طرح یہ بھی شکوہ کیا گیا ہے کہ اگر پی ٹی آئی جے یو آئی کا ساتھ دیتی تو حکومت کے بجائے چیف جسٹس ان کی مرضی کا ہوتا۔

Comments are closed.