پیپلز پارٹی حکومت کی اہم اتحادی ہے ، ملکی معیشت کے استحکام کیلئے کا ہر اقدام میں ساتھ دیا، وزیراعظم

بلاول بھٹو کی قیادت میں وفد کی وزیراعظم سے ملاقات، ملک کی سیاسی صورتحال پر گفتگو، وفد نے ملکی معیشت کے استحکام کیلئے حکومتی معاشی پالیسیوں کی تعریف کی، حکومتی پالیسیوں و اقدامات پر مکمل اعتماد کا اظہار

لاہور( آن لائن ) وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی حکومت کی اہم اتحادی جماعت ہے ، ملکی معیشت کے استحکام کیلئے حکومت کا ہر اقدام میں ساتھ دیا۔ لاہور میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی قیادت میں آئے وفد سے ملاقات کے دوران وزیراعظم کا کہناتھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی حکومت کی اہم اتحادی جماعت ہے

، پاکستان پیپلز پارٹی نے ملکی معیشت کے استحکام کیلئے حکومت کا ہر اقدام میں ساتھ دیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے ملکی معیشت کے استحکام کیلئے حکومتی معاشی پالیسیوں کی تعریف کی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے حکومتی پالیسیوں و اقدامات پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا جس کا وزیرِ اعظم نے خیر مقدم کیا۔ ملاقات کے دوران ملک کی سیاسی صورت حال پر تفصیلی گفتگو کی گئی ۔پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر، رکن قومی اسمبلی سید نوید قمر اور مئیر کراچی مرتصیٰ وہاب شریک تھے جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ، سینئر رہنما رانا ثنا اللہ بھی ملاقات میں شامل تھے ۔

Comments are closed.