پاکستان جموں وکشمیر کے عوام سے مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتاہے ،دفتر خارجہ

اسلام آباد ( آن لائن )ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان جموں وکشمیر کے عوام سے مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتاہے ، آج کے دن کی مناسبت سے صدر اور وزیراعظم و وزیر خارجہ نے کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیا ہے ۔ترجمان کا کہنا تھاکہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی جانب سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کوکشمیر کی صورتحال بارے خطوط لکھے گئے ہیں جس میں مقبوضہ کشمیر کا حل سلامتی کونسل کے فیصلوں کے مطابق ضروری قرار دیاگیا ہے

۔ترجمان کاکہنا تھا کہ سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ کی جانب سے اسلام آباد میں مختلف سفارتی مشنز کو مقبوضہ جموں کشمیر کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی آج کے دن کی مناسبت سے پاکستان اور بیرون ممالک مختلف تقریبات کا بھی اہتمام کیا گیا بیرون ممالک بھی سفارتخانوں میں عالمی سطح پر مسلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے تقریبات منعقد کی گئیں۔

Comments are closed.