اسلام آباد ( آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ، بیرون ملک رہنماؤں کو شرکت کی دعوت ہی نہیں دی گئی ،فردوس شمیم نقوی اور حلیم عادل شیخ میں سخت جملوں کا تبادلہ،پی ٹی آئی احتجاج سے متعلق ازسر نو حکمت عملی بنائے گی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی اجلاس پشاوروزیراعلیٰ ہاؤس میں بیرسٹر سلطان اکرم راجہ کی صدارت میں ہوا ۔ اجلاس میں بیرون ملک رہنماؤں کو شرکت کی دعوت ہی نہیں دی گئی قاسم سوری ، شہباز گل ، زلفی بخاری شریک نہیں تھے ۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ بیرون ملک موجود رہنماوں کے بانی چئیرمین کی رہائی پر سخت موقف اور سوالات کے پیش نظر ان کو دعوت ہی نہیں دی گئی جبکہ عمر ایوب،بیرسٹر گوہر وزیر اعلیٰ ہاوس میں ایک اہم ملاقات کے لیے پہلے سے موجودتھے بیرسٹر گوہر اور عمر ایوب سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر مختصر وقت کے لیے سیاسی کمیٹی میں شریک ہوئے عمر ایوب سیاسی کمیٹی اجلاس میں ورچوئل شرکت نہیں کرتے تھے۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ان کا موقف ہے ورچوئل اجلاس سے اجلاس کی کاروائی لیک ہو جاتی ہے،ذرائع آج کے سیاسی کمیٹی اجلاس ورچوئل نہیں تھا تاہم عمر ایوب نے مختصر وقت کے لیے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق سیاسی کمیٹی اجلاس میں فردوس شمیم نقوی اور حلیم عادل شیخ میں سخت جملوں کا تبادلہ ہوا شمیم نقوی نے تجویز دی کہ پارٹی کی تنظیم سازی کاعمل ازسرنو کیا جائے ایسے لوگ پارٹی عہدوں پر ہیں جو ان عہدوں کے لائق ہی نہیں ہیں جس پر حلیم عادل شیخ نے فردوس شمیم نقوی کی تجویز پر اعترا ض اٹھادیا جس پر دونوں کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں سلمان اکرم راجہ نے بانی چیئرمین عمران خان کا پیغام پڑھ کر تمام رہنماؤں کو سنایا اور پی ٹی آئی احتجاج سے متعلق ازسرنو حکمت عملی بھی بنائی گئی ۔
Comments are closed.