بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190ملین پاؤنڈ ریفرنس سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد (آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں بریت کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دیں۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل 2 رکنی بینچ آج منگل کو سماعت کرے گا۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں بریت کی درخواستوں پر گزشتہ سماعت 2 اکتوبر کو ہوئی تھی۔یاد رہے کہ 18 اکتوبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر سماعت کی کازلسٹ منسوخ کر دی تھی۔

Comments are closed.