مولانا فضل الرحمن تحریک انصاف کی سولو فلائیٹ پر ناراض

تحریک انصاف کے ساتھ مستقبل کے سیاسی لائحہ سے پہلے کئی شرائط عائد کر دیں

اسلام آباد(آن لائن)26ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے معاملہ پر امیر جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمن تحریک انصاف کی سولو فلائیٹ پر ناراض ہوگئے اور تحریک انصاف کے ساتھ مستقبل کے سیاسی لائحہ سے پہلے کئی شرائط عائد کر دیں۔ ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں کے درمیان روابط برقرار رکھنے کے لیے جلد بات چیت ہو گی، جے یو آئی کی قیادت نے تحریک انصاف کی قیادت سے بے اختیار قوت فیصلہ نہ ہونے کی شکایت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن 26 ویں آئینی ترمیم کی پارلیمانی کمیٹی کے بائیکاٹ پر بھی تحریک انصاف سے ناراض ہیں اور انہیں شکوہ ہے کہ آئینی ترمیم سے متنازعہ ترامیم نکل جانے پر تحریک انصاف نے الگ راستہ کیوں چنا۔

ذرائع کے مطابق جے یو آئی سربراہ ن مولانا فضل الرحمن نے تحریک انصاف کے بااختیار اور فیصلہ ساز شخصیت کا نام بھی مانگ لیا، ذرائع کے مطابق چیف جسٹس کی تقرری کے موقع پر پارلیمانی کمیٹی کے بائیکاٹ اور سولو فلائیٹ پر بھی سوالات اٹھا دیے،جے یو آئی کا شکوہ ہے کہ پارلیمانی کمیٹی کا حصہ بننے کے باوجود جسٹس منصور کو ووٹ نہ دینا حکومت کا ساتھ دینے کے مترادف تھا، پی ٹی آئی جے یو آئی کا ساتھ دیتی تو چیف جسٹس حکومت کی بجائے انکی مرضی کا ہوتا،ذرائع کے مطابق گلے شکوے دور کرنے کے لیے پی ٹی ائی اور جے یو آئی کی مرکزی قیادت کے درمیان جلد ملاقات متوقع ہے ،تحریک انصاف کے سینیر رہنما اسد قیصر نے جے یو آئی قیادت سے رابطہ کر کے ملاقات کا وقت مانگ لیا۔

Comments are closed.