اوگرا کی مقرر کردہ قیمتیں ہوا میں اڑا دیں‘ایل پی جی کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کردیا گیا

اسلام آباد(آن لائن)ایل پی جی مارکیٹنگ اینڈ ڈسڑی بیوٹرز نے اوگرا کی مقرر کردہ قیمتیں ہوا میں اڑا دیں ایل پی جی کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کردیا گیاسردی شروع ہونے سے قبل ہی ایل پی جی کاروبار سے منسلک افراد نے لوٹ مار شروع کردیایل پی جی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ،اوگرا کی دکانداروں کے خلاف کارروائی مختلف شہروں میں ایل پی جی 280 سے 300 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگی

، اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی فی کلو قیمت 251 روپے 30 پیسے مقرر ہے شہر میں اوگرا ریٹ پر ایل پی جی دستیاب ہی نہیں، قیمتوں میں ہوشربا اضافہ سے شہری اور چھوٹے دکاندار پریشان ہوگئے ہیں اورڈسٹری بیوٹرز اور امپورٹرز اپنی من چاہی قیمت وصول کررہے ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ ہر سال اسی طرح بلیک مارکیٹنگ سے شہریوں کو کروڑوں روپے کا چونا لگایا جاتا ہے۔

Comments are closed.