وزیراعظم شہباز شریف 29 سے 30 اکتوبر تک سعودی عرب کا سرکاری دورہ کریں گے
سعودی ولی عہد وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان اور دیگر اعلی سعودی حکام کے ساتھ ملاقاتیں متوقع ہیں‘دفترخارجہ
اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف 29 سے 30 اکتوبر تک سعودی عرب کا سرکاری دورہ کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب میں فیوچر انویسٹمنٹ کے آٹھویں ایڈیشن میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ اہم وفاقی وزراء بھی سعودی عرب جائیں گے، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو سرمایہ کاری کے حصول اقتصادی طاقت اور پائیدار مستقبل کے مواقع فراہم کرنے والا پلیٹ فارم ہے۔ رواں برس فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو کی تھیم لامتناہی افق رکھی گئی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان اور دیگر اعلی سعودی حکام کے ساتھ ملاقاتیں متوقع ہیں۔ پاک سعودی قیادت کی ملاقاتوں میں اقتصادی و اسٹرٹیجک شراکت داری کی امور زیر بحث آئیں گے ۔پاک سعودی قیادت کی ملاقاتوں میں دو طرفہ تعاون بالخصوص معیشت، توانائی اور دفاعی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر بات چیت کی جائے گی۔ وزیراعظم فورم میں شریک دیگر ممالک کے رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے،
Comments are closed.