سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت پہلا فل کورٹ اجلاس میں سپریم کورٹ کی کارکردگی کا جائزہ لیاگیا،پیرکواڑھائی گھنٹے سے زائد جاری

جسٹس منصور علی شاہ بذریعہ وڈیو لنک شریک

اسلام آباد ( آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت پہلا فل کورٹ اجلاس میں سپریم کورٹ کی کارکردگی کا جائزہ لیاگیا۔پیرکواڑھائی گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے اجلاس میں سپریم کورٹ کے تمام دستیاب ججز نے شرکت کی۔ جبکہ جسٹس منصور علی شاہ بذریعہ وڈیو لنک شریک ہوئے ۔رجسٹرار سپریم کورٹ نے جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت پہلے فل کورٹ اجلاس کا اعلامیہ جاری کیا۔

جس می کہاگیاہے کہ فل کورٹ اجلاس میں تمام دستیاب ججز نے شرکت کی جبکہ جسٹس منصور علی شاہ وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔اعلامیے کے مطابق فل کورٹ اجلاس میں سپریم کورٹ میں کیسز کی صورتحال کا احاطہ اور کیسز کو نمٹانے اور بیک لاگ کو کم کرنے پرغور کیا گیا۔اعلامیے کے مطابق فل کورٹ اجلاس کا مقصد سپریم کورٹ کی کارکردگی کا جائزہ لینا، زیر التوا مقدمات کو جلد نمٹانا اور عدالتی کارکردگی کو بہتر بنانا تھا۔اجلاس میں ججز کے تحفظات سمیت مختلف عدالتی امور زیر غور کیا گیا،قبل ازیں چیف جسٹس پاکستان یحییٰ ا?فریدی نے پہلے روز سپریم کورٹ میں 30 مقدمات کی سماعت کی، 30 میں سے 6 مقدمات کو مختلف وجوہات کی بنا پر ملتوی کر دیا گیا۔اجلاس کے دوران رجسٹرار سپریم کورٹ نے اجلاس کے شرکاء کو مقدمات کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا ۔

انہوں نے اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ اس وقت 59191 مقدمات زیر التوا ہیں انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس وقت جسٹس منصور علی شاہ کے متعارف کرائے گئے طریقہ کار کے مطابق کاز لسٹ مرتب کی جاتی ہے اور ان کے مطابق مقدمات سماعت کے لیے مقرر ہوتے ہیں۔مقدمات کو نمٹانے کے حوالے سے مختلف ججز نے تجاویز بھی پیش کی اور جس میں اس بات کے حوالے سے کہا گیا کہ دو دو اور تین تین رکنی بینچ بنا کر زیادہ سے زیادہ مقدمات کو نمٹایا جائے۔

Comments are closed.