خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں حکومتی رٹ ختم ہوچکی ہے، مولانا فضل الرحمان

ڈیرہ اسماعیل خان (آن لائن) جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں حکومتی رٹ ختم ہوچکی ہے، ریاست کے باسیوں کا اداروں پر اعتماد ختم ہونا انتہائی تشویشناک امر ہے، صورتحال سنگین ہونے سے قبل اس پر قابو پانا ضروری ہے ۔

صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ دو صوبوں میں حکومتی رٹ کا ختم ہونے کے سنگین نتائج سامنے آنے سے قبل صورتحال کا سدباب ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ 26ویں آئینی ترامیم دراصل جمہوریت، آئین کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرے گی، سود سے پاک معاشی نظام کے ثمرات ملک و قوم کی خوشحالی کی صورت میں سامنے آئیں گے۔ انہوں نے کہا ہمیں ریاست اور ریاستی اداروں کی بقاء سالمیت اور وقار عزیز ہے۔

Comments are closed.