اسلام آباد ( ابوبکر بن طلعت ) 17 ویں چیف آف دی نیول اسٹاف امیچور گالف کپ 2024 کا مارگلہ گرینز گالف کلب اسلام آباد میں آغاز ہو گیا۔ سی این ایس امیچور گالف کپ کے میچز چار بڑی کیٹیگریز میں کھیلے جائیں گے ۔جن میں مردوں کے امیچور ، خواتین امیچور ،سینئرز امیچور اور جونیئر زامیچور شامل ہیں۔
مردوں کی امیچور، خواتین امیچور، سینئر امیچور اور جونیئر امیچورز کے درمیان میچز کھیلیں جائیں گے۔ اس کے علاوہ خصوصی مہمانوں اور اسپانسرز کے لیے دوستانہ میچ بھی کھیلا جائے گا۔ انتظامیہ کے مطابق ایونٹ گالف کے مقابلوں کے ساتھ ساتھ دنیا کے سامنے پاکستان کے مثبت تاثر کو اجاگر کرے گا۔یہ ایونٹس معاشرے میں صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔اسی طرح گزشتہ سال ملک بھر سے تقریبا 300 گالفرز نے چیف آف دی نیول اسٹاف امیچور گالف کپ میں حصہ لیا جبکہ ٹائٹل ارتضی حسین نے اپنے نام کیا جو کہ اس سال اپنے اعزاز کا دفاع بھی کریں گے۔
اس ایونٹ کا با قاعدہ انعقاد قومی اور بین الاقوامی سطح پر گولف کے فروغ کے لیے پاک بحریہ کے عزم کا مظہر ہے۔مقابلے کی افتتاحی تقریب میں سول و ملٹری افسران، اسپانسرز، گالف کے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔۔
Comments are closed.