اورکزئی (آن لائن)ضلع اورکزئی میں 3 خوراجی دہشتگرد جہنم واصل۔ عوام کا سکیورٹی فورسزکی کارروائی پرجشن، عوام کی جانب سے سکیورٹی فورسز کی اس کارروائی پرخوشی کا اظہار کیا ۔ضلع اورکزئی میں انسداد پولیو ٹیم پر حملے کرنے والے تین خوراجی دہشتگرد جہنم واصل ہوگئے ، خوراجی دہشتگردوں نے ضلع اورکزئی میں ڈبوری بادان کلے کے مقام پر انسداد پولیو ٹیم پر حملہ کیا تھا ، حملے میں دو پولیس اہلکار بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کر گئے، عوام کی جانب سے سکیورٹی فورسز کی اس کارروائی پرخوشی کا اظہارکیا گیا ، سکیورٹی فورسز کے حق میں نعرے بازی، ایف سی اہلکاروں کو کندھے پر اٹھا لیا، نہتے اور معصوم عوام پر حملہ کرنا فتنہ الخوارج کے خوارجین کا بزدلانہ اقدام ہے۔
Comments are closed.