اسلام آباد (آن لائن)وفاقی دارالحکومت میں قتل ، اقدام قتل ، چوری ،ڈکیتی کے واقعات کی شرح میں اضافہ ہوگیا،پولیس رپورٹ کے مطابق سال 2024 جنوری سے ستمبر تک 125 افراد قتل کردئیے گئے۔ 9ماہ میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر 14شہریوں کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔ روان سال کے پہلے 9مہینوں میں رہزانی اسنیچنگ، چوری ،ڈکیتی کے 3 ہزار 2سو سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے۔ جنوری 2024 سے ستمبر تک اغواء برائے تاوان کے 3 بڑے مقدمات کا اندراج ہوا۔جنوری سے ستمبر تک 370 گاڑیاں ، 3300 سے زائد موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔
Comments are closed.