تحریک انصاف نے جوڈیشل کمیشن کے لیے بانی پی ٹی آئی کو نام بھجوا دیئے

عمرایوب،اسد قیصر،علی محمد خان،عامر ڈوگر،شبلی فراز،محسن عزیز اور عون عباس پبی شامل

اسلام آباد(آ ن لائن)تحریک انصاف نے جوڈیشل کمیشن کے لیے بانی پی ٹی آئی کو نام بھجوا دیئے ،تجویز کنندہ ناموں میں کوئی بھی وکیل شامل نہیں ،ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی سے عمر ایوب ،اسد قیصر ،علی محمد خان ،عامر ڈوگر کے نام تجویز کئے گئے ہیں،سینیٹ سے شبلی فراز ،محسن عزیز اور عون عباس بپی کے نام تجویز کئے گئے ،بانی پی ٹی آئی ان میں سے دو ناموں کی حتمی منظوری دیں گے ،جوڈیشل کمیشن میں اپوزیشن کا قومی اسمبلی اور سینیٹ سے ایک ایک رکن شامل ہو گا ،بانی پی ٹی آئی کا تجویز کردہ نام اسپیکر کو بھجوایا جائے گا ،بانی پی ٹی آئی نے قبل ازیں پارٹی کو پارلیمانی پارٹی میں شمولیت سے رکا تھا۔

Comments are closed.