اسلام آبا د(آن لائن )وزیر اعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر قطر پہنچیں گے ۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع کے حوالے سے قطر سرمایہ کاری اتھارٹی اور قطر بزنس ایسوسی ایشن کے اعلیٰ سطح کے وفود سے بھی ملاقاتیں کرینگے،وزیراعظم ’منظر‘ کے عنوان سے ہونے والی نمائش کا افتتاح بھی کریں گے۔جس میں پاکستان میں آرٹ اور آرکیٹیکچر کی 1940 سے لے کر ابتک کی تاریخ کا احاطہ کیا گیا ہے،نمائش میں پاکستان کے ثقافتی ورثے اور فن تعمیرات کی عکاسی کے ساتھ ساتھ قطر اور پاکستان کے عوام کے درمیان تاریخی رابطوں کو بھی اجاگر کیا جائے گا۔
Comments are closed.