اسموگ کے خاتمے کے لیے بھارت کے ساتھ سفارتکاری کرنا ہوگی، مریم نواز

لاہور(آن لائن)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اسموگ کے خاتمے کے لیے بھارت کے ساتھ سفارتکاری کرنا ہوگی۔ اس سلسلے میں بھارتی حکومت کو خط لکھنے کا سوچ رہی ہوں ۔ دونوں ممالک کے پنجاب کو مل کر اس مسئلے کا حل نکالنا ہو گا ۔ دیوالی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ا نہوں نے کہا بھارتی اور پاکستانی پنجاب کو مل کر اسموگ کے مسئلے کا حل نکالنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو اس حقیقت کا ادراک کرنا ہو گا کہ ہوا کو سرحدی لکیر کی کوئی خبر نہیں ہوتی اس لئے سموگ دونوں ممالک کا مشترکہ مسئلہ ہے جس کا حل دونوں کے بہترین مفاد میں ہے ۔

اس سلسے میں بھارتی حکومت کو خط لکھنے کا سوچ رہی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، سکھ،ہندو اور مسیحی سب برابر کے پاکستانی ہیں، دیوالی کی تقریب میں ہندو برادری کو خوش آمدید کہتی ہوں، یہ دلوں کو قریب لانے کا چراغ ہے، ہم سب کسی تفریق کے بغیر پاکستانی ہیں۔ انہوں نے مستحق اقلیتی افراد کے لئے بیس دسمبر کو مینارٹی کارڈ کے اجرا کا اعلان کرتے ہوے کہا کہ اس کارڈ کے ذریعے 10 ہزار 500 روپے دیں گے، دیوالی کے تہوار پر 1400خاندانوں کے لیے فی کس 15 ہزار عیدی کا تحفہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، سکھ،ہندو اور مسیحی سب برابر کے پاکستانی ہیں، اقلیتوں نے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔

Comments are closed.