سیکورٹی فورسز کا بلوچستان کے علاقہ ژوب میں ا ٓپریشن ،ایک خارجی ہلاک دوسرا زخمی حالت میں گرفتار

راولپنڈی(آن لائن )سیکورٹی فورسز نے 29 اور 30 اکتوبر کی رات خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع ڑوب کے علاقے سمبازہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں اور خوارج کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے نتیجے میں ایک خارجی مارا گیا جبکہ ایک خارجی زخمی حالت میں حراست میں لے لیا گیا، آپریشن کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، علاقے میں موجود کسی ممکنہ خارجی کے خاتمے کے لئے کلیئرنس آپریشن بھی کیا گیا، ترجمان کے مطابق سیکورٹی فورسز قوم کے تعاون سے بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاڑ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔

Comments are closed.