سیکورٹی کی ضلع بنوں کے علاقہ بکا خیل میں آپریشن کے دوران آٹھ خوارج ہلاک جبکہ ساتھ زخمی ہوگئے
فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران، میجر عاطف خلیل دو جوانوں سمیت شہید ہوگئے،آئی ایس پی آر
راولپنڈی(آن لائن )سیکورٹی کی ضلع بنوں کے علاقہ بکا خیل میں آپریشن کے دوران آٹھ خوارج ہلاک جبکہ ساتھ زخمی ہوگئے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کا بنوں کے علاقے بکا خیل میں اینٹلی جنس بیسڈ اپریشن کیا۔ آپریشن خوارج کی موجودگی کی اطلاعات پر کیا گیا۔ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی پناہ گاہوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا ۔کاروائی کے دوران آٹھ خوارج دہشت گرد ہلاک سات زخمی ہوگئے۔
فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران، میجر عاطف خلیل دو جوانوں سمیت شہید ہوگئے ۔دیگر شہداء میں نائیک آزاد اللہ اور لانس نائیک غضنفر عباس شامل ہیں۔علاقے میں کسی ممکنہ خارجی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں ۔ بہادر سپاہیوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں، میجر عاطف خلیل شہید کا تعلق ضلع سدھنوتی آزاد کشمیر سے ہے ۔میجر عاطف خلیل شہید کی عمر 31سال ہے ۔
میجر عاطف خلیل شہید نے 8سال سے زائد عرصے تک دفاعِ وطن کا مقدس فریضہ سر انجام دیا ۔میجر عاطف خلیل شہید کے سوگواران میں والدین، بہن بھائی ، اہلیہ اور ایک بیٹی شامل ہے۔شہید ہونے والے نائیک آزاد اللہ شہید کا تعلق ضلع کرک سے ہے ۔نائیک آزاد اللہ شہید کی عمر 36 سال ہے ۔نائیک آزاد اللہ شہید نے اپنی زندگی کے 15 سال پاک فوج میں رہتے ہوئے وطن عزیز کا دفاع کیا ۔نائیک آزاد اللہ شہید کے سوگواران میں اہلیہ ، دو بیٹے اور بیٹی شامل ہیں ۔35 سالہ لانس نائیک غضنفر عباس شہید کا تعلق ضلع لیہ سے ہے ۔نائیک غضنفر عباس شہید نے 14 سال تک وطن عزیز کیدفاع کا فریضہ سرانجام دیا ۔نائیک غضنفر عباس شہید کے سوگواران میں اہلیہ، بیٹی اور ایک بیٹا شامل ہیں۔
Comments are closed.