عمران خان کو اخبار سمیت تمام سہولیات فراہم کی جائیں ،اسلام آباد ہائی کورٹ

اسلام آباد(آن لائن )اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہاہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان جیل مینوئل کے مطابق جن سہولیات کے حقدار ہیں وہ فراہم کی جائیں ، بانی پی ٹی آئی کو اخبار فراہم کیاجائے عدالت عالیہ نے یہ ہدایت جمعرات کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کوجاری کی ہیں۔جسٹس ارباب طاہر نے جیل حکام سے کہاکہ واٹس ایپ کال ہو یا جیسے بھی، آپ بات کرایا کریں عدالت نے نورین نیازی کی درخواست کی سماعت کی،جسٹس ارباب طاہر نے کہاکہ شعیب شاہین صاحب، جیل حکام کہتے ہیں ملاقاتیں بحال کردی ہیں،شعیب شاہین نے استدعا کی کہ عدالت بیان حلفی طلب کرلے کہ ملاقاتوں پر اب پابندی نہیں لگے گی،جسٹس ارباب طاہر نے کہاکہ جیل حکام کے مطابق سکیورٹی وجوہات پر پابندی لگائی گئی تھی

،شعیب شاہین نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بیٹوں سے ٹیلی فون پر بات بھی نہیں کرائی جاتی،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل نے کہاکہ واٹس ایپ کال کی سہولت جیل مینوئل میں نہیں ہے،جسٹس ارباب طاہر نے کہاکہ واٹس ایپ کال ہو یا جیسے بھی، آپ بات کرایا کریں۔ ،عدالتی حکم پر ڈی آئی جی جیل خانہ جات عبدالرو?ف اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عدالت پیش ہوئے، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل خالد محمود بھی عدالت پیش ہوئے۔ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کو جیل رولز کے تحت تمام سہولیات دی گئی ہیں،ڈی آئی جی جیل خانہ جات نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں شروع ہو گئی ہیں،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل نے کہاکہ گزشتہ روز وکلا اور فیملی نے ملاقات کی، تمام سہولیات فراہم کردی ہیں،عدالت نے کہا کہ وکیل شعیب شاہین کہاں ہیں وہ بتائیں گے سہولیات ملی ہیں یا نہیں،عدالت نے شعیب شاہین کے آنے تک سماعت میں وقفہ کیاگیا۔وقفے کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں بہتر سہولیات فراہم کرنے کی درخواست پر دوبارہ سماعت ہوئی

،درخواستگزار وکیل شعیب شاہین عدالت پیش ہوئے،عدالت نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی جیل مینوئل کے مطابق جن سہولیات کے حقدار ہیں وہ فراہم کریں،اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو اخبار فراہم کرنے کی ہدایت کی،جسٹس ارباب طاہر نے کہاکہ شعیب شاہین صاحب، جیل حکام کہتے ہیں ملاقاتیں بحال کردی ہیں،شعیب شاہین نے استدعا کی کہ عدالت بیان حلفی طلب کرلے کہ ملاقاتوں پر اب پابندی نہیں لگے گی،جسٹس ارباب طاہر نے کہاکہ جیل حکام کے مطابق سکیورٹی وجوہات پر پابندی لگائی گئی تھی،شعیب شاہین نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بیٹوں سے ٹیلی فون پر بات بھی نہیں کرائی جاتی،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل نے کہاکہ واٹس ایپ کال کی سہولت جیل مینوئل میں نہیں ہے،جسٹس ارباب طاہر نے کہاکہ واٹس ایپ کال ہو یا جیسے بھی، آپ بات کرایا کریں۔

Comments are closed.