سپریم کورٹ :90 فیصد مقدمات میں خواتین کو ریلیف مل گیا

اسلام آباد(آن لائن )سپریم کورٹ میں جمعرات کادن بنچ نمبرایک خواتین کے نام رہا،90فیصدمقدمات میں خواتین کوریلیف فراہم کیاگیاہے۔چیف جسٹس یحیٰ آفریدی کی سربراہی میں جسٹس شاہدبلال پرمشتمل دورکنی بنچ نے مختلف فیملی مقدمات کی سماعت کی ہے زیادہ تر مقدمات میں خواتین کی جانب سے مختلف معاملات پر دائر درخواستیں عدالت نے منظورکرلیں۔دوران سماعت خواتین کوریلیف دینے کے لیے چیف جسٹس پاکستان نے خواتین کوروسٹرم تک بھی آنے کی زحمت نہیں دی اور ان کی درخواستوں کومنظورکرلیا۔ان مقدمات میں جہیزسمیت دیگرحوالوں سے مقدمات شامل تھے

،ریلیف جن مقدمات میں فراہم کیاگیاہے ان مقدمات میں بینابی بی بنام شہزاداحمد،نیلم قیوم بنام نبیل،ثمینہ بی بی بنام انتظار ،شمشادبیگم احسن ،شاذیہ قربان بنام شیرازاحمد،میمونہ ضیاء بنام ضیاء،صدف شیخ بنام سعد،ویگرمقدمات شامل ہیں۔ریلیف حاصل کرنے والی خواتین نے چیف جسٹس پاکستان کودعائیں دی ہیں اور ا ن کاشکریہ اداکیاہے کہ انھوں نے ان کے مقدمات میں ان کوقانون کے مطابق ریلیف فراہم کیاہے۔سپریم کورٹ ترجیحی بنیادوں پر خواتین کے مقدمات کوسماعت کے لیے مقررکرتے ہوئے ان کی سماعت بھی کررہی ہے اور ان کے جلدفیصلے کررہی ہے اور خواتین کوآئین وقانون کے مطابق ریلیف بھی فراہم کررہی ہے۔

موجودہ چیف جسٹس یحیٰ آفریدی نے سابق چیف جسٹس قاضی فائزعیسی ٰ کی ریٹائرمنٹ پرمنعقدہ فل کورٹ ریفرنس سے خطاب کے دوران اپنی ترجیحات کاتعین کردیاتھااور بتایاتھاکہ خواتین کے مقدمات ترجیحی بنیادوں پر سنے جائیں گے اور ان کے فیصلے کیے جائیں گے۔

Comments are closed.