اسلام آباد (آن لائن) دفتر خارجہ نے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کی گاڑی پر حملے کو تشویشناک قرار دیتے ہوے کہا ہے کہ حملے میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی کی جائے گی ۔ دو ہزار انیس میں بھارت سے تجارت معطل کی تھی ۔ ابھی بھی وہی پوزیشن برقرار ہے۔ امریکی الیکشن ملک کا اندرونی معاملہ ہے اس پر ہماری کوئی رائے نہیں ۔ افغانستان میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں پر اپنے تحفظات سے افغان حکام کو آگاہ کر چکے ہیں ۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کی ہفتہ واربریفنگ دیتے ہوے کہا وزیر شہباز شریف قطر کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی ان کے ہمراہ ہیں ۔ اپنے اس دورے کے دوران وزیر اعظم امیر قطر اور وزیراعظم سے دوطرفہ ملاقاتیں کرینگے۔ اور دوطرفہ تجارت ، سرمایہ کاری کے علاوہ خطے کی صورتحال پر بات چیت کریں گے ۔ ترجمان نے کہا وزیراعظم اس پہلے سعودی عرب میں موجود تھے۔ جہاں انہوں نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔ پاکستان اور سعودی عرب کے طویل برادرانہ تعلاقات ہیں ۔ وزیراعظم نے ویتنام کے وزیراعظم سے بھی ملاقات کی ۔ ترجمان نے کہا روس کی سپیکر نے 27 سے 29 اکتوبر تک پاکستان کا دورہ کیا۔ اور صدر مملکت، وزیر اعظم اور چیئرمین سینٹ سے ملاقاتیں کیں ۔ دونوں ممالک کے پارلیمانی تبادلے جاری رئیں گے ۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان بار ہا عالمی برادری کی توجہ بھارت کی دیگر ممالک میں ماورائے عدالت قتل عام پر دلاتا رہا ہے۔ 2019 میں پاکستان نے بھارت سے تجارت معطل کی تھی ۔
ابھی بھی تجارت کی وہی پوزیشن برقرار ہے۔ ترجمان نے کہا پاکستان کی امریکی سیاست کے حوالے سے کوئی پوزیشن نہیں کیونکہ پاکستان کسی دوسرے ملک کے اندرونی معاملات میں نہ مداخلت کرتا ہے نہ ہی اپنے.معاملات میں مداخلت پسند کرتا ہے ۔ ترجمان نے کہا پاکستان خطے.میں حالیہ تبدیلیوں ایران اسرائیل تنازعہ پر بیان دے چکا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ جنگی منظر میں مزید توسیع نہ ہو ۔ اور غزہ میں جلد از جلد جنگی بندی ہو ۔ ترجمان نے کہا ہم کسی فرد جو کہ سرکاری حیثیت نہ رکھتا ہو کے بیان پر تبصرہ نہیں کرتے۔ پاکستان نے دہشت گرد گروہوں کی سرگرمیوں پر سنجیدہ تشویش کا اظہار کیا ہے :ان دہشت گرد گروہوں کی افغانستان میں محفوظ پناہ گاہیں ہیں
، غیرملکی سفیروں کی سیکیورٹی پر بات کرتے ہوے ترجمان نے کہا ہم دفتر خارجہ کی جانب سے کسی غیر ملکی سفیر یا سفیروں کے گروپ کے دوسرے شہر دورے کے پروٹوکول سخت کر رہے ہیں۔ غیر ملکی سفیر ہمارے مہمان ہیں اور ہم ان کے مکمل تحفظ کے لیے پرعزم ہیں۔ ترجمان نے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کی گاڑی پر حملے کو تشویشناک قرار دیتے ہوے کہا وزیر داخلہ نے لندن میں قاضی فائز عیسی پر حملے پر تفصیلی بیان دیا ہے ۔ پاکستانی ہائی کمشن کی گاڑی کو نشانہ بنانے پر قانونی کاروائی کریں گے۔ ترجمان نے کہا پاکستان نے برکس میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کیا ہے ۔ ہم فورم کی رکنیت کے لیے تمام شرائط مکمل کر رہے ہیں ۔
Comments are closed.