آپریشن میں 8 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنا ہمارے جوانوں کی بہادری و عزم کا ثبوت ہے‘بلاول بھٹو
پی پی چیئرمین کا میجر اور دو جوانوں کی شہادت پر افسوس‘ شہید میجر عاطف خلیل، نائیک آزاد اللّٰہ اور لانس نائیک غضنفر کو خراج عقیدت پیش
اسلام آباد(آن لائن) پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بنوں میں آپریشن کے دوران میجر اور دو جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس اور شہید ہونے والے میجر عاطف خلیل، نائیک آزاد اللّٰہ اور لانس نائیک غضنفر عباس کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میجر عاطف خلیل، نائیک آزاد اللّٰہ اور لانس نائیک غضنفر عباس قوم کی دلوں ہمیشہ زندہ رہیں گے‘متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت اور شہداء کے درجات کی بلندی کی دعا کرتا ہوں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آپریشن میں 8 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنا ہمارے جوانوں کی بہادری و عزم کا ثبوت ہے‘پیپلز پارٹی دہشتگردی و انتہاپسندی کے خاتمے کے لیے اٹھائے جانے والے ہر قدم کی حمایت کرتی ہے۔
Comments are closed.