صدر پاکستان آصف علی زرداری کا دبئی جہاز سے اترتے ہوئے پاوٴں فریکچر

دبئی‘اسلام آباد(آن لائن) صدر پاکستان آصف علی زرداری کا گزشتہ رات دبئی ائر پورٹ پہنچنے پر جہاز سے اترتے ہوئے پاوٴں فریکچر ہوگیا،صدر آصف علی زرداری کو فوری طور پرابتدائی طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ایوان صدر کے ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز نے چیک اپ کے بعدہسپتال میں صدر آصف علی زرداری کے پاوٴں پر پلاستر کردیا۔صدر آصف علی زرداری کے پاؤں پر 4 ہفتے کے لئے پلاستر کیا گیا ہے ۔ترجمان ایوان صدر کے مطابق صدر آصف علی زرداری کو گھر منتقل کردیا گیا ہے اورانہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔

Comments are closed.