حکومت کا بارڈر سکیورٹی مزید سخت کرنے کیلئے اہم اقدام

ملک بھر کے تمام ایئر پورٹس پر بائیو میٹرک مشینیں نصب کرنے کا فیصلہ

اسلام آبا د(آن لائن)حکومت کا بارڈر سکیورٹی مزید سخت کرنے کیلئے اہم اقدام ، ملک بھر کے تمام ایئر پورٹس پر بائیو میٹرک مشینیں نصب کرنے کا فیصلہ ، وزارت داخلہ نے بین الاقوامی مسافروں کی بائیو میٹرک تصدیق لازمی قراردے دی ،وزارت داخلہ کے مطابق بائیو میٹرک تصدیق کے باعث اشتہاری و مطلوب ملزمان کا اندرون اور بیرون ملک سفر کرنا ناممکن ہو گا

،بائیو میٹرک مشینیں ایئر پورٹس انٹرنیشنل ایمیگریشن کاوٴنٹرز پر لگائی جائیں ،بائیو میٹرک سے مسافروں کی موٴثر جانچ پڑتال کو یقینی بنایا جائے گا،اقدام کا مقصد سیکیورٹی کو مزید بہتر اور بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانا ہے،وزارت داخلہ کی جانب سے ایف آئی اے کو فوری اقدامات اٹھانے کا مراسلہ جاری کر دیا۔

Comments are closed.