وزیراعظم شہباز شریف سے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم شہبازشریف نے امیری دیوان دوحہ میں قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات کی ، امیر قطر نے وزیراعظم اور ان کے ہمراہ وفد کا استقبال کیا،ترجمان دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے پرتپاک استقبال اور فراخدلی سے مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا،وزیراعظم شہباز شریف کا دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور موجودہ تعاون کو وسیع تر کرنے کی خواہش کا اظہارکیا ، وزیراعظم نے مختلف شعبوں میں قطر کی طرف سے پاکستان کو فراہم کی جانے والی مسلسل معاونت کو سراہا،

ملاقات کے دوران پاکستان میں اہم اقتصادی شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقعوں پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی ،دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی، ملاقات میں سرمایہ کاری اور تجارت پر خصوصی زور دیا گیا ،دونوں فریقین نے گزشتہ سرمایہ کاری کے وعدوں کے تناظر میں پاکستان میں متعدد شعبوں میں اہم مواقع پر تبادلہ خیال کیا،ترجمان کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کی اہم علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا،قطر کے امیر نے برادرانہ تعلقات کی اہمیت اور اقتصادی شراکت داری کو بڑھانے، تجارتی تبادلے میں اضافے اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کی خواہش پر زور دیا۔

Comments are closed.