چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کرلیا
جوڈیشل کمیشن اجلاس میں آئینی بینچز تشکیل سے متعلق اہم پیش رفت متوقع
اسلام آباد(آن لائن)چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کرلیا۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی جوڈیشل کمیشن اجلاس کے صدارت کرینگے۔
جوڈیشل کمیشن اجلاس میں جسٹس منصورعلی شاہ جسٹس منیب اختر جسٹس امین الدین خان شریک ہونگے۔ جوڈیشل کمیشن اجلاس میں آئینی بینچز تشکیل کے معاملہ پر غور ہوگا۔جوڈیشل کمیشن اجلاس میں اٹارنی جنرل وزیر قانون ارکان پارلیمنٹ و دیگر ارکان شریک ہونگے۔جوڈیشل کمیشن اجلاس میں آئینی بینچز تشکیل سے متعلق اہم پیش رفت متوقع ہے۔
Comments are closed.