فیصل آباد (آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ 26ویں ترمیم کی ہے، 126 ویں ترمیم بھی کرنی پڑی تو کریں گے۔ پی ٹی آئی دھڑوں میں تقسیم ہو چکی ، بہنوں اور بیوی میں جماعت پر قبضے کی جنگ جاری ہے ۔ یہ کبھی کہتے ہیں ڈیل ہو گئی ، کبھی کہتے ہیں ٹرمپ جیتے گا تو بانی کو نکالے گا ۔ فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان کی حلف کی تقریب میں وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور سوا گھنٹے پہلے پہنچے ہوئے تھے،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے کبھی کہتے ہیں ڈیل ہو گئی، اب کہتے ہیں کہ ٹرمپ جیتے گا تو ہمیں نکالے گا، پاکستان کے خلاف یہ لوگ لابنگ کرتے ہیں، یہ لوگ کانگریس سے خط لکھواتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی استحکام مشکل سے قائم کیا گیا ہے
، غریب کو سانس لینے کا موقع ملا ہے،ملک میں مہنگائی کم ہو گئی ہے، وزیرِ اعظم انوسٹمنٹ کے لیے جگہ جگہ جا رہے ہیں، پی ٹی آئی کے لوگ سعودی وفد کو روکنا چاہتے تھے، غریب کا چولہا جلنا شروع ہوا ہے اسے ہم رکنے نہیں دیں گے، انہوں نے سوال کیا کہ آپ کو تکلیف کس بات کی ہے؟ آپ تحریک چلانے میں ناکام رہے ہیں، آپ کے کرتوتوں پر کوئی ڈیل نہیں ہو گی۔ انہوں نے کے پی کے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوے کہا خیبر پختونخوا حکومت عوام کے مسائل پر توجہ نہیں دے رہی ، کے پی میں کوئی سولر اور ٹریکٹر سکیم نہیں ہے، وزیراعلیٰ پنجاب صوبے میں انقلابی اقدامات کررہی ہیں، مریم نواز نے ٹریکٹرز سکیم، اپنا گھر اور خواتین کیلئے منصوبے شروع کیے، خیبرپختونخوا کے لوگ بدامنی اور مسائل کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے سرکاری وسائل کو وفاق پر حملے کیلئے استعمال کیاگیا، سرکاری ملازم، سرکاری گاڑیاں احتجاج کیلئے اسلام آباد لائے گئے، ایک طرف وزیراعلیٰ پنجاب ہیں جو نئے منصوبوں کا آغاز کرتی ہے، دوسری طرف وہ وزیراعلیٰ ہے جو تبدیلی کے نام پر منتخب ہوئے، پچھلے8ماہ سے وزیراعلیٰ کے پی کیلئے کوئی ایک پراجیکٹ نہیں لائے۔ انہوں نے کہا وزیراعلیٰ کے پی نے چڑھائی کی جس سے تباہی ہوئی
،ایک پولیس کانسٹیبل شہید ہوا، کبھی دھرنا،کبھی دھمکی،کبھی جلسہ بس یہ آتا ہے ان کو ، آپ لوگوں کو کہتے کچھ ہیں اور کرتے کچھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ کہتے تھے کہ سینے پرگولی کھاوٴں گا،لیکن پیٹھ دکھا کر بھاگ گئے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا جلسوں میں خود بھاگ جاتے ہیں، یہ26ویں آئینی ترمیم کو کہتے تھے کہ ریڈ لائن ہے لیکن ترمیم ہوئی، ان کی بہن چاہتی ہے ان کا قبضہ ہو، بیوی کہتی ہے میرا قبضہ ہونا چاہیے، پی ٹی آئی میں لاہور گروپ کچھ اور کے پی گروپ کچھ کہتا ہے، الیکشن پی ٹی آئی کی مرضی سے نہیں آئین کے مطابق ہوں گے۔
Comments are closed.