ایوان بالا کا بھاری بھرکم میڈیا ونگ چیئرمین سینیٹ کی کوریج میں ناکام

یوسف رضا سینیٹ میڈیا ونگ سے سخت نالاں ‘ میڈیا ایڈوائزر پر عدم اطمینان کا اظہار‘ ایڈوائزر میاں خرم رسول اور میڈیا ونگ پر برہم

اسلام آباد(آن لائن)ایوان بالا کا بھاری بھرکم میڈیا ونگ چیئرمین سینیٹ کی کوریج میں ناکام ہوکر رہ گیا،جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے معاملے پر بھی چیئرمین سینیٹ میڈیا کوریج سے باہرکردیا،میڈیا ونگ میں اضافی تعیناتیوں اور وسائل کے باوجود کارکردگی زیرو ،چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سینیٹ میڈیا ونگ سے سخت نالاں ‘ نو تعینات میڈیا ایڈوائزر پر بھی عدم اطمینان کا اظہار کردیا اورچیئرمین سینیٹ اپنے ہی ایڈوائزر میاں خرم رسول اور میڈیا ونگ پر برہم ہوگئے۔ذرائع کے مطابق یوسف رضا گیلانی کا شکوہ ہے کہ ارکان کی نامزدگیوں کی کوریج میں چیئرمین سینیٹ کا کہیں ذکر نہیں،چیئرمین سینیٹ بھی سپیکر قومی اسمبلی کی میڈیا ٹیم کے معترف ہوگئے اور سپیکر جیسی میڈیا کوریج ملنے کی خواہش کا اظہارکردیا۔

Comments are closed.