بشیری بی بی صرف سیاست کیلئے پشاور آئیں‘ مجھے لگ رہا کہ خیبر پختونخوا میں ایک اور فرح گوگی بننے والی ہے‘گورنر خیبرپختونخوا

پشاور(آن لائن)گورنر خیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت مزے لے رہے ہے جبکہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال گھمبیر ہوتی جا رہی ہے‘ بشیری بی بی صرف سیاست کیلئے پشاور آئیں‘ مجھے لگ رہا کہ خیبر پختونخوا میں ایک اور فرح گوگی بننے والی ہے۔صوبے کے امن وامان کے حوالے سے وزیر اعظم کو خط لکھا ہے‘ سکوائش میں پاکستان کا ایک نام ہوتا تھاکھیلوں کی فروغ کے لیے اقدامات اولین ترجیح ہے خواہش ہے کہ پاکستان واپس سکوائش کے میدان میں اپنا لوہا منوائے۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی گورنر ہاوٴس میں سکوائش کھلاڑی احسن عظیم کے ساتھ سپانسرز شپ ایم او یو پر دستخط تقریب سے خطاب اور صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ میری ترجیحات میں عورتوں کو خود مختار بنانا بھی ہے افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے جو کام حکومتوں کا ہوتا ہے وہ تاجر برادری کر رہی ہے حیات آباد کے کارخانے میں آگ واقعہ افسوسناک ہے۔ہمیں کارخانہ داروں کو سپورٹ کرنا چاہتے تاکہ سرمایہ کاری بڑھے۔ کوشش ہے کہ تاجر برادری اور کارخانہ داروں کے تحفظات کو دور کریں کھیلوں کے ذریعے صوبے کے بہتر امیج کو اجاگر کرینگے فارن منسٹر سے کھیلوں کے فروغ کے لیے بات کرونگا تاکہ دیگر ممالک کے کھلاڑی صوبے آئیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبے کے امن وامان کے حوالے سے وزیر اعظم کو خط لکھا ہے صوبے میں امن و امان کی صورتحال کافی خراب ہے صوبائی حکومت خوب خروش کے مزے لے رہے ہیں جبکہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال گھمبیر ہوتی جا رہی ہے صوبے کے امن کے لیے تمام جماعتوں کو اکٹھا کیا تھاصوبے کے امن کے لیے تمام جماعتوں کو سیاسی وابستگی سے بالا تر ہو کام کرنا ہوگاآئے روز جنوبی اضلاع اور دیگر حصوں میں سیکورٹی فورسز اور پولیس پر حملے ہو رہے ہیں اگر خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال بہتر نہ ہوئی تو خدشہ کے پورے پاکستان کی امن خراب نہ ہو جائے ہم کھیلوں اور سیاحت کے زریعے امن کو فروغ دینے کی کوشش کرینگے۔صوبائی حکومت نے آج تک کسی کھلاڑی کو سپانسر نہیں کیا۔ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کتنے عرصے سے تعمیر نہ ہوسکا۔مجھے نہیں لگتا کہ اس سال بھی پی ایس ایل کا کوئی میچ پشاور میں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ صوبے کے جامعات کے پاس فنڈز تک نہیں ہے سرکاری لوگوں کے لیے تنخواہوں اور پنشن تک پیسے نہیں بشیری بی بی صرف سیاست کے لیے پشاور آئی ہے مجھے لگ رہا کہ خیبر پختونخوا میں ایک اور فرح گوگی بننے والی ہے۔صوبے کے حقوق کے لیے اور ترقی کے لیے دیگر صوبوں کے دورے کرتا ہوں صوبے کے حقوق کے لیے وفاق سے بات کرتا ہوں اور کر رہا ہوں صوبائی حکومت امن و امان کے لیے سنجیدہ نہیں صوبائی اسمبلی فوج کے خلاف قراردادیں پاس کرنے کے بجائے قانون سازی کریںآ ج تک صوبائی حکومت کا کوئی نمائندہ پاڑا چنار نہیں گیاصوبے میں لوگ شہید اور اغوا ہو رہے ہیں کیا کبھی کسی نے صوبائی حکومت سے پوچھا کہ یہ سب کیوں ہو رہا ہے گورنر نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے پی آئی اے خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے وفاق بتاسکتی ہے کہ کیا حکومت سیاسی کھیل اس پر کھیل رہی ہے اگر سچ میں لینا چاہتی ہے تو اچھی بات ہے جلسے جلوس سے کسی کو آزادی نہیں مل سکتی

، پی ٹی آئی شاید سنجیدہ نہیں اگر بشری بی بی کو عدالت سے ریلیف ملا تو پھر احتجاج کی کیا ضرورت ہے بشری بی بی پہلے سیاست کرتی تھی یہاں بھی کررہی ہے فرح گوگی کی صورت میں سب کو معلوم ہے، یہاں بھی فرح گوگی بن رہی ہے وفاق کے ساتھ کئی بار صوبے کے حقوق کی بات کی ہیامن و امان بحال کرنے میں صوبائی حکومت ناکام ہوچکی ہے میں نے وزیراعظم کو امن وامان کے لیے خط لکھا یہ صوبائی حکومت کا کام ہے صوبائی حکومت اداروں کے خلاف قرار دادیں پاس کررہی ہے روز لوگ شہید ہورہے ہیں کیا صوبائی حکومت کچھ کررہی ہے صوبائی حکومت اسی مصروف ہے کہ احتجاج، جلوس اور ناچ گانا کرنا ہے وزیراعلی جب غائب تھے تو پی ٹی آئی والے کہہ رہے تھے گرفتار ہوئے وزیراعلی خودساختہ طور پر غائب ہوئے

Comments are closed.