حکمرانوں نے ذاتی مفادات کے خاطرپی آئی اے کا بیڑا غرق کیا‘ حافظ حمداللہ

اسلام آباد(آن لائن)جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی ) کے مرکزی رہنما سابق سینیٹر حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے ذاتی مفادات کے خاطرپی آئی اے کا بیڑا غرق کیا‘اب حکمران،اونے پونے،داموں خرید لینے کیلئے ٹوٹ پڑے ہیں۔ پی آئی اے نجکاری پر ردعمل دیتے ہوئے جے یوآئی کے مرکزی رہنما سابق سینیٹر حافظ حمداللہ نے کہا کہ پی آئی اے ان دنوں بستر مرگ پر اپنی آخری سانسیں لے رہی ہے۔

اب صرف اس کی موت کا سرکاری اعلان ہونا باقی ہے۔ پاکستان کا ایک منافع بخش ادارہ زوال کا شکار ہوچکاہے۔ حافظ حمد اللہ نے کہا کہ پی آئی اے پاکستان کا قومی پہچان ہے جس کو زمین بوس کرنے کوشش ہورہی ہے‘حکمرانوں نے ذاتی مفادات کے خاطرپی آئی اے کا بیڑا غرق کیا ہے‘اب حکمران،اونے پونے،داموں خرید لینے کے لئے ٹوٹ پڑے ہیں۔

حافظ حمد اللہ نے کہا کہ پی آئی اے پر سب سے خطرناک حملہ سابق وزیر ہوابازی نے کیاجب انہوں نے کہا کہ ہمارے پائلٹ جعلی ڈگری پر بھرتی ہوئے ہیں۔ جس کی وجہ سے پورے یورپ میں پی آئی آے کے داخلے پر پابندی لگادی گئی۔ حافظ حمد اللہ نے کہا کہ پتہ نہیں یہ لوٹ مار کب تک جاری رہے گی؟کوئی ہے جو اس لوٹ ماری کو روکے؟

Comments are closed.