دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے اپنی بیٹی کے نام کا اعلان کردیا

ممبئی (آن لائن) بالی ووڈ کی خوبصورت جوڑی دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے اپنی بیٹی کے نام کا اعلان کردیا اور ساتھ ہی اس کے معنی بھی بیان کردیے۔38 سالہ دیپیکا پڈوکون کی 39 سالہ رنویر سنگھ سے شادی 14 نومبر 2018 کو ہوئی تھی جبکہ رواں برس 9 ستمبر کو ان کے یہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دیوالی کے موقع پر دیپیکا اور رنویر نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس پر اپنی بیٹی کی تصویر شیئر کی اور اس کے ساتھ اپنے مداحوں کو اس سے متعارف بھی کرایا۔دیپ ویر سے شہرت رکھنے والے جوڑے کی شیئر کردہ تصویر میں سرخ لباس پہنی ہوئی ان کی صاحبزادی کے صرف پیر نظر آرہے ہیں۔بالی ووڈ جوڑے نے اپنی بیٹی کا نام دعا پڈوکون سنگھ رکھا ہے اور ساتھ ہی بتایا کہ یہ ہماری دعاؤں کا جواب ہے، ہمارے دل محبت اور شکر گزاری سے بھرے ہوئے ہیں۔

Comments are closed.