راولپنڈی‘24 گھنٹوں کے دوران مزید 120 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

راولپنڈی (آن لائن)راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 120 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس سے رواں سیزن میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5058 تک پہنچ گئی ۔راولپنڈی کے مختلف ہسپتالوں میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ 260 افراد زیر علاج ہیں۔پوٹھوہار ٹاون سے 52 اور میونسپل کارپوریشن کی حدود سے 19 کیسز رپورٹ ہوئے۔محکمہ صحت کے مطابق رواں سیزن میں ڈینگی وائرس سے 11 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی،ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کاروائیاں بھی جاری ہیں‘رواں برس 5256 مقدمات کا اندراج جبکہ 1815 مقامات کو سیل کیا گیا ۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق 3300 چالان ٹکٹ جاری اور 2 کروڑ 15 لاکھ 82 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

Comments are closed.