ممبئی (آن لائن)نیوزی لینڈ نے بھارت کو 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں وائٹ واش کر دیا۔نیوزی لینڈ نے تیسرے ٹیسٹ میچ میں بھارت کو 25 رنزسے شکست دے دی۔تیسرے ٹیسٹ میچ میں 147 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 121 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔نیوزی لینڈ کی جانب سے اعجاز پٹیل نے 6 اور گلین فلپس نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔بھارت کو 1999ء کے بعد ہوم سیریز میں وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا ہے۔بھارت کو 25 سال بعد 3 ٹیسٹ کی ہوم سیریز میں وائٹ واش شکست ہوا ہے۔
Comments are closed.