بانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار حسن پنجھوتہ کو بازیابی کے بعد اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا

اسلام آباد (آن لائن)بانی پی ٹی آئی کے وکیل و فوکل پرسن انتظار حسن پنجھوتہ کو بازیابی کے بعد اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔قبل ازیں اٹک پولیس نے انتظار حسین پنجھوتہ کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کردیا ۔اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں انتظار حسین پنجھوتہ کے مبینہ اغوا و لاپتہ ہونے کا مقدمہ درج ہے ۔ایس پی سٹی اسلام آباد پولیس نفری کے ساتھ اٹک پہنچے اور انتظار حسین پں جھوتہ کو حفاظتی تحویل میں لیکر اسلام آباد لے آئے ۔انتظار حسین پنجھوتہ کو اٹک کے تھانہ صدر حسن ابدال پولیس نے اغوا کاروں سے بازیاب کرایا تھا۔اغوا کار کراس فائرنگ کرتے ہوئے گاڑی چھوڑ کر ویرانے میں فرار ہوگئے۔

انتظار حسین پنجھوتہ گاڑی سے ہاتھ پاؤں بندھی حالت میں بازیاب ہوئے تھے۔اسلام آباد پولیس انتظار حسین پنجھوتہ کی تھانہ کوہسار کے مقدمے میں بازیابی ڈال کر رپورٹ عدالت میں پیش کرے گی ۔انتظار حسین پنجھوتہ سے حاصل ہونے والی معلومات کی روشنی میں اغوا کاروں کی گرفتاری کے کیے تفتیش کو بھی آگے بڑھایا جائے گا ۔انتظار حسین پنجھوتہ نے بازیابی کے بعد ابتدائی بیان میں بتایا تھا کہ ملزمان دو کروڑ روپے کا مطالبہ کرتے رہے۔کوہسار پولیس نے انتظار پنجوتھہ کو الصبح اہلخانہ کے حوالے کر دیا، کوہسار پولیس گزشتہ رات انتظار پنجوتھہ کو حسن ابدال پولیس سے لیکر آئی تھی۔

Comments are closed.