اسلام آباد( آن لائن) ایف آئی اے امیگریشن سیالکوٹ کی بڑی کاروائی جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والا مسافر گرفتارکرلیا گیا مسافر کی شناخت زبیر حسین کے نام سے ہوئی ہے ملزم نے جعلی دستاویزات پر سیالکوٹ سے یونان جانے کی کوشش کی امیگریشن کلئیرنس کے دوران ملزم کو مشکوک پایا گیا ایف آئی اے کے ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کے پاس یونان کا جعلی ریزیڈنٹ پرمٹ کارڈ تھا ابتدائی تفتیش میں ملزم نے بتایا کہ وہ سال 1997 سے یونان میں رہائش پذیر ہے اور اس کے پاس یونان کا ورک ویزہ ہے ملزم نے یونان سے اٹلی سفر کیا اور پھر وہاں سے پاکستان سفر کیا تاہم وہ اپنے ورک ویزہ کے لیے اوکے ٹو بورڈ حاصل کرنے میں ناکام رہا ملزم نے پاکستان پہنچ کر قیصر نامی ایجنٹ سے رابطہ کیا اور 500 یورو میں یونان کا جعلی ریزیڈنٹ پرمٹ کارڈ حاصل کیا ملزم کو مزید قانونی کاروائی کے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا ہیمزید تفتیش جاری ہے…. اعجاز خان
Comments are closed.