چیلنجز کو موا قعوں میں بدلنا ہو گا ، پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے غیر متزلزل عزم ناگزیر ہے: یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد (آن لائن) قائم مقام صدر اور چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ہمیں چیلنجز کو موا قعوں میں بدلنا ہو گا ۔ پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے غیر متزلزل عزم ناگزیر ہے۔ ایس ڈی پی آئی کے زیر اہتمام 27 ویں پائیدار ترقی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قائم مقام صدر اور چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کا یہ چیلنج پائیدار ترقی کی راہ میں رکاوٹ بن رہا ہے، موسمیاتی تبدیلی کے عالمی چیلنج سے نمٹنے کے لیے اجتماعی کوششیں درکار ہیں۔ انہوں نے کہا پاکستان نے پائیدار ترقیا تی اہداف کو قومی ترقی کے ایجنڈے سے ہم آہنگ کیا، پاکستان کی پارلیمنٹ ماحول دوست توانائی پر منتقل ہونے والی پہلی پارلیمنٹ ہے۔

انہوں نے کہا نظم و نسق سمیت دیگر شعبوں میں مصنوعی ذہانت کی اہمیت بڑھ گئی ہے، غذائی تحفظ کے لیے ٹھوس اقدامات ناگزیر ہیں، پائیدار ترقی کے عمل میں خواتین اہم شراکت دار ہیں۔

Comments are closed.