پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ختم‘ حکومت کی جانب سے ممکنہ قانون سازی کی مخالفت کا فیصلہ

اسلام آباد(آن لائن)پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ختم ہوگیا ،پارلیمانی پارٹی نے حکومت کی جانب سے ممکنہ قانون سازی کی مخالفت کا فیصلہ کیا۔شیخ وقاص اکرم نے بتایا کہ پارلیمانی پارٹی نے ایوان اور باہر بھرپور اور موثر احتجاج کا فیصلہ کیا ہے، پارلیمانی پارٹی کی جانب سے سیاسی ورکرز کی گرفتاری کی مذمت کی گئی ۔شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ گرفتار ورکرز کو جلد از جلد رہا کرانے کیلئے ہدایات جاری کی گئی ہیں، بانی پی ٹی آئی سے کسی بھی قسم کی ڈیل کا تاثر غلط ہے‘ڈیل کا تاثر دینے والے افراد کی شناخت سے حقیقت کا اندازہ لگانا مشکل نہیں۔اجلاس میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، پارلیمانی لیڈر زرتاج گل نے شرکت کی۔

Comments are closed.