آج دنیا میں امن کو نئے خطرات اور چیلنجزکا سامنا ہیں‘ آرمی چیف

اسلام آبا د(آن لائن)چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ آج دنیا میں امن کو نئے خطرات اور چیلنجزکا سامنا ہیں‘ اگرچہ اقوام متحدہ و دیگرکی امن قائم رکھنے کی کوششیں جاری ہیں، مگر کشمیری اور فلسطینی عوام کی حالت یہ ظاہر کرتی ہے کہ ابھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔

وہ انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پیس کیپنگ ٹریننگ سنٹر کی 28ویں سالانہ کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے جو پہلی بار پاکستان میں نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ ) کے مرکز برائے بین الاقوامی امن اور استحکام (سی آئی پی ایس)، اسلام آباد میں شروع ہوئی جو 8 نومبر کو اختتام پذیر ہوگی۔یہ تقریب سی آئی پی سی کی نئے عمارت کے افتتاح کے ساتھ شروع ہوئی جس کے مہمان خصوصی جنرل سید عاصم منیر، نشان امتیاز (ملٹری )تھے۔افتتاحی تقریب میں اقوام متحدہ کے محکمہ امن آپریشنز کے سیکرٹری جنرل کے نائب جان پیئر لاکروئکس، اقوام متحدہ کے پولیس مشیر، ایکٹنگ ڈپٹی ملٹری ایڈوائزر، پاکستان کے خارجہ سکریٹری اور نیشنل یونیورسٹی کے ریکٹر بھی موجود تھے۔آرمی چیف عاصم منیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج دنیا میں امن کو نئے خطرات اور چیلنجزکا سامنا ہیں۔ اگرچہ اقوام متحدہ اور دیگر تنظیموں کی جانب سے کی امن قائم رکھنے کی کوششیں جاری ہیں، مگر کشمیری اور فلسطینی عوام کی حالت یہ ظاہر کرتی ہے کہ ابھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مہمانِ خصوصی جین پیئر لاکروکس نے اقوام متحدہ کے امن مشن میں پاکستان کی خدمات کو سراہا اور آئی اے پی ٹی سی کانفرنس کی میزبانی پر پاکستان کا شکریہ بھی ادا کیا۔تقریب میں پہنچنے پر چیف آف آرمی اسٹاف کا استقبال انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن لیفٹیننٹ جنرل فیاض حسین شاہ، ہلال امتیاز نے کیا۔اعلامیے کے مطابق تقریب کا باقاعدہ آغاز آرمی چیف نے نئی عمارت کے افتتاح کے ساتھ کیا۔

Comments are closed.