یاسین ملک کی صحت تشویشناک حد تک بگڑ گئی، وزیراعظم شہباز شریف ، اقوام متحدہ اور حقوق انسانی کی دیگر عالمی تنظیمیں ان کی زندگی بچانے کے لئے فوری کردار ادا کریں ، مشعال ملک

اسلام آباد (آن لائن) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے زیرحراست اپنے شوہر کی صحت تشویشناک حد تک خراب ہونے کا انکشاف کرتے ہوے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف ، اقوام متحدہ اور حقوق انسانی کی دیگر عالمی تنظیمیں ان کی زندگی بچانے کے لئے فوری کردار ادا کریں ۔ دنیا اگر اس خطے کے اندر ایک اور حزب اللہ اور حماس کو جنم لینے سے بچانا چاہتی ہے تو یاسین ملک جیسے امن پسند حریت رہنماوں کو بھارت کی قید سے آزاد کروائے ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے مشعال ملک نے کہا یاسین ملک کو جیل میں بد ترین اذیت کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔

انکی صحت تشویشنا ک حد تک خراب ہو چکی ہے لیکن انھیں طبی سہولیات نہیں دی جار ئیں بلکہ ڈتگز دے کر انکی صحت کو مزید بگا ڑا جا رہا ہے ۔ بھارت کی ستم ظریفی یہ کہ وہ ان کے شوہر کو قیدیوں کے حقوق تک نہیں دے رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یاسین ملک اب بھوک ہڑتال پر ہیں ۔ اگر انھیں دوران قید کچھ ہو گیا تو سب کو اس کے سنگین نتائج بھگتنے پڑیں گے ۔ انہوں نے کہا پر امن طریقے سے آزادی کے لئے کوشاں حریت رہنماوں کے سا تھ بھارت بدترین سلوک روا رکھے ہوے ہے ۔ سید علی گیلانی کا جنازہ پڑھنے پر پابندی لگائی گئی ۔ شہدا کے قبرستانو ں پر جانے کی اجازت نہیں دی جاتی ۔ شہید حریت رہنماوں کی لاشیں ورثا کو نہیں دی جا رہی ۔ لیکن اس سب درندگی پر بھارت کی سول سوسائیٹی، جوڈیشری یا حقوق انسانی کی کسی تنظیم کو کوئی پرواہ نہیں ۔ نا م نہاد سیکولر ازم کے دعویدار بھارت کے اس بدترین جبر پ ر عالمی برادری بھی خاموش ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یاسین ملک کی صحت کے حوالے سے اقوام متحدہ اور بھارتی اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی کو بھی خط لکھ رہی ہوں ۔ وزیر اعظم شہباز شریف سے بھی اپیل ہے کہ وہ ڈاکٹر عافیہ کی طرح یاسین ملک کے لئے بھی عالمی برادری کو خطوط لکھیں اور ہمیں ان سے ملنے کی اجازت دلوائیں ۔ اس موقع پر یاسین ملک کی بیٹی نے بھی کہا کہ میرے بابا کے لئے اقوام عالم سے ایمرجنسی مدد کی کی در خواست ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چین اور امریکہ کو بھی کشمیر میں انسانی حقوق کی ان سنگین خلاف ورزیوں کے معاملے پر بھارت کے خلاف اقد امات کرنے چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے یاسین ملک کو عسکریت پسندی کا را ستہ ترک کے حق ارادیت کے لئے پر امن جدو جہد کی طرف راغب کیا تھا وہ آج یاسین ملک کے ساتھ ہونے والے اس ظلم پر خامو ش کیوں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت تمام عالمی برادری سے اپیل کرتی ہوں کہ یاسین ملک سمیت آزادی کے لئے پر امن جدوجہد کرنے والے ان چند رہنماوں کو بچا لیں اگر ان کو کچھ ہو گیا تو کشمیری عوام آپ کو معاف نہیں کریں گے بلکہ وہ اشتعال میں آکر عسکریت پسندی کا راستہ ہی اختیار کریں گے اور آپ کو حزب اللہ اور حماس سے بھی زیادہ اشتعال رکھنے والی ایک اور عسکریت پسند تنظیم کا سامنا کرنا پڑے گا ۔

Comments are closed.