پہلا ون ڈے، دلچسپ مقابلے کے بعد آسٹریلیا نے پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دیدی

قومی ٹیم نے جیت کے لیے 204 رنز کا ہدف دیا ہے، نسیم شاہ نے جارحانہ بیٹنگ کی

کینبر(آن لائن)تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں ہدف کے تعاقب میں پاکستان کے خلاف آسٹریلیا کے 185 رنز پر 8 کھلاڑی آوٴٹ ہوگئے، قومی ٹیم نے 204 رنز کا ہدف دیا۔ ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم نے بیٹں گ شروع کی تو متیھیو شارٹ 19 کے مجموعی اسکور پر وکٹ گنوا بیٹھے جبکہ اوپنر جیک فریزر 16 رنز بنا کر 28 کے مجموعی اسکور پر آوٴٹ ہوئے۔اسکے بعد اسٹیو اسمتھ اور جوش انگلز کے درمیان تیسری وکٹ کی شراکت میں 85 رنز بنائے گئے، 113 رنز کے مجموعی اسکور پر اسٹیو اسمتھ 44 نز بنا کر آوٴٹ ہوگئے اور اسکے بعد 139 کے مجموعی اسکور پر جوش انگلز 49 رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے۔دونوں بلے بازوں کے آوٴٹ ہوتے ہی آسٹریلوی ٹیم کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی۔ مارنس لبوشین 16 اور گلین میکسویل صفر پر پویلین لوٹ گئے۔ آرون ہارڈی 10 رنز بنا کر محمد حسنینکی گیند پر بولڈ ہوگئے۔فاسٹ بولر حارث روٴف نے تین کھلاڑیوں کا پویلین کی راہ دکھائی جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے 2 اور نسیم شاہ نے ایک کھلاڑی کو آوٴٹ کیا۔قومی ٹیم نے بیٹنگ شروع کی تو صائم ایوب ایک رن بنا کر مچل اسٹارک کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

تین رنز پر پہلی وکٹ گرنے کے بعد 24 کے مجموعی اسکور پر عبداللہ شفیق بھی 12رنز بنا کر چلتے بنے۔دو کھلاڑیوں کے آوٴٹ ہونے کے بعد کپتان محمد رضوان اور بابر اعظم کے درمیان 39 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی لیکن یہاں بابراعظم 37 رنز بنا کر ایڈم زمپا کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ اسکے بعد کامران غلام 5 رنز اور سلمان علی آغا 12 رنز بنا کر وکٹ گنوا بیٹھے۔کپتان محمد رضوان 44 رنز کی اننگز کھیل کر ہمت ہار بیٹھے اور مارنس لبوشین کی گیند پر کیچ آوٴٹ ہوگئے۔

محمد رضوان کے بعد شاہین شاہ آفریدی نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 3 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 19 گیندوں پر 24 رنز بنائے لیکن 148 کے مجموعی اسکور پر مچل اسٹارک کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ڈیبیو کرنے والے عرفان خان 22 رنز بنا کر رن آوٴٹ ہوگئے اور حارث روٴف صفر پر پویلین لوٹ گئے۔ نسیم شاہ نے جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے 4 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 39 گیندوں پر 40 رنز بنائے۔مچل سٹارک نے 3 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا جبکہ پیٹ کمنز اور ایڈم زمپا نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

Comments are closed.